پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، صوبے بھر سے متاثر کن 441,732 طلباء نے شرکت کی۔طلباء کی بڑی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کل2012امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
مزید برآں، امتحانات کے انتظام اور نگرانی کیلئے 141000 افراد پر مشتمل امتحانی عملہ تعینات کیا گیا ہے، امتحانات کے اوقات صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک اور دوپہر 2:00 بجے سے شام 5:00جے تک ہونگے۔ امتحانی عمل کی دیانتداری کو برقرار رکھنے کیلئے صوبہ بھر کے امتحانی ہالز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے ۔
ان اقدامات کا مقصد امتحانات کے انعقاد کی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔بورڈ حکام کے مطابق امتحانات کے دوران نقل یا دھوکہ دہی کے کسی بھی واقعے کو روکنے کیلئے سخت اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔


