گھوٹکی پولیس نے کراچی میں دوران علاج جاں بحق صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ پولیس نے صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ تاہم وہ ملزمان کی گرفتاری تک معلومات فراہم نہیں کر سکتے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے ایران کو ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کر دی
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی نصراللہ گڈانی کی نماز جنازہ آج نماز مغرب کے بعد ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ صحافی نصراللہ گڈانی کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نصراللہ گڈانی کو علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم صحافی نصراللہ گڈانی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اور دوران علاج چل بسے۔

