Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

شہزاداکبر کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے مددطلب

اسلام آباد (زبیرقصوری)سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے ڈی سی اسلام آبادنے انٹرپول سے طلب کر لی .

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے ڈی سی اسلام آبادنے انٹرپول سے طلب کر لی ، اس سلسلے میں چیف کمشنر اسلام آباد نے اپنے خط نمبر 5/4 2023 میں وزارت داخلہ اسلام آبادکو لکھا کہ مرزا شہزاد اکبر ولد مرزا محمد اکبر پولیس اسٹیشن سیکرٹریٹ آسلام آباد کی ایف آئی آر نمبر 156 2023 بجرم 420 / 468 / 471 /386/389/500/506 PPC میں اشتہاری ہے.

مزیدپڑھیں:شہزادی شارلٹ میں لیڈی ڈیانا اور ملکہ الزبتھ کی حیرت انگیز مشابہت

مزیدبرآں شہزاد اکبر گرفتاری سے بچنے کے بیرون ملک میں پناہ لئے ہوئے ہیں لہذاتفتیش کے لیے انٹرپول کے ذریعے گرفتار درکار ہے .

اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی سفارش پر سابق مشیر وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کا ریڈ نوٹس انٹرپول کو جاری کر دیا ہے .

یہ بھی پڑھیں