لاہور(نیوزڈیسک)لاہور پہنچنے والے آسٹریلوی سیاح جوڑے کو بھارت روانگی کے معاملے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
سیاح جوڑے کے کوآرڈینیٹر محسن اکرام کا کہنا ہے کہ بھارتی امیگریشن نے آسٹریلین خاتون سیاح کو زمینی راستے سے داخلے سے روک دیا۔
بھارتی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سیاح بیورلی کڈبے کے ای ویزے پر بھارت میں بذریعہ سڑک سفر کا اندراج نہیں۔
مزیدپرھیں:فیس بک نے بنگلادیش کی حکمراں جماعت کے اکاؤنٹ ختم کر دیے
محسن اکرم کا کہنا ہے کہ آسٹریلین سیاح لینگ کڈبے اہلیہ کو لاہور چھوڑ کر واہگہ کے راستے امرتسر روانہ ہوگئے، لینگ کڈبے کی اہلیہ آج رات لاہور سے بذریعہ ہوائی جہاز ممبئی کیلئے روانہ ہوں گی۔
76 سالہ آسٹریلین جوڑا 102سال پرانی کار میں نو ممالک کی سیر کرتے ہوئے پاکستان پہنچا تھا، آسٹریلین سیاحوں کو آج واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہونا تھا۔

