پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بانی کے خلاف مزید مقدمات کی تیاری کی جارہی ہے۔
علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں اپنا مؤقف پیش کیا، پی ٹی آئی کے بانی نے وکلاء سے مشاورت کی اجازت مانگی ہے، نیب ترمیمی کیس پر ہمارا موقف ہے کہ براہ راست دکھایا جائے ۔
مزید پڑھیں: 39 شرائط کے ساتھ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی ، شرائط کیا؟ جانیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی ایکس ہینڈل کے متنازع بیان پر پارٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ رؤف حسن نے گزشتہ روز واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو اس ویڈیو کا کوئی علم نہیں، پی ٹی آئی کے بانی نے ہمیشہ ملک کے وقار کو ملحوظ رکھا۔ محمد علی خان نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو نہیں مانتے، ہمارے وکلا پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



