Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

جامعہ پشاور میدان جنگ بن گیا، طلباء کا ڈنڈوں، گھونسوں کا استعمال

پشاور(ویب ڈیسک ) جامعہ پشاور میدان جنگ بن گیا۔ جہاں طلباء گروپوں میں لڑائی کے بعد ڈنڈوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ پشاور میں طلباء نے ڈیپارٹمنٹ کو اکھاڑہ بنا دیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

طلباء نے بتایا کہ اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء ٹور کے دوران آپس میں لڑے تھے۔ گزشتہ روز ٹور سے واپسی پر دوبارہ یونیورسٹی میں دست و گریباں ہوئے۔
مزیدپڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا, بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا جذباتی پیغام آگیا
بتایا گای ہے کہ چوتھے اور چھٹے سمسٹر کے طلباء کا معمولی سی بات پر ایک دوسرے سے اختلاف ہواتھا۔ تاہم ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک جھگڑے کا نوٹس نہیں لیا۔

طلباء نے مؤقف اپنایا ہے کہ ایسے واقعات طلباء کی تعلیم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر ایکشن نہ لیا گیا تو ایسے واقعات معمول بن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں