Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

دو تین نہ چار ،عید الاضحٰی پرکتنی چھٹیاں ہوں گی ،بڑی خبرآگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عیدالاضحی کو آنے میں 2 ہفتے سے زائد کے دن پڑے ہیں، سرکاری ملازمین کی نظر چھٹیوں کے نوٹی فکیشن پر لگی ہوئی ہیں کہ وفاق اور پنجاب کی جانب سے اس بار بڑی عید پر کتنی تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے تو اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 5 چھٹیاں ہوں گی۔

پاکستان میں عید الاضحٰی کے موقع پر طویل چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید قربان 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے، تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
مزیدپڑھیں :عدالت نےوفاقی ممبر ٹیلی کام عمر ملک کو بدتمیزی پرگرفتار کرکے جیل بھیج دیا
عید کی تعطیلات 17 سے 19 جون تک ہوں گی لیکن تکنیکی طور پر چھٹیاں 15 جون سے شروع ہوں گی کیونکہ زیادہ تر سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہتے ہیں۔

اگر عید قربان 18 جون کو آتی ہے تو امید کی جاتی ہے کہ تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کی جائے گی اور تعطیلات کا حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں