Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

گرمی سے ستائے عوام کے لیے خوشخبری،گرمی میں کمی کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر میں کمی ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چار جون سے سات جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 3 جون سے 8 جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں چار جون سے آٹھ جون کے دوران ایبٹ آباد، مانسہرہ اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور گلیات میں بھی چار جون سے چھ جون کے دوران آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں پانچ جون سے سات جون کے دوران کوئٹہ، ژوب اور زیارت میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ چھ، اور سات جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ اور کشمور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں