کراچی(نیوز ڈیسک )صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ صارم برنی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں امریکہ سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کر لیا۔ صارم برنی کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، ایف آئی اے زرائع کے مطابق انسداد انسانی سمگلنگ سیل کی ٹیم نے صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ سے امریکی سے واپسی پر گرفتار کیا ۔
ایف آئی اے اور ایک بین الاقوامی ایجنسی کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ذرائع کے مطابق صارم برنی کو انسانی سمگلنگ کے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔صارم ایک پاکستانی کاروباری اور چیئرمین ہیں جو اپنی غیر منافع بخش تنظیم ’صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ‘ چلاتے ہیں
اس ٹرسٹ کی چیئرپرسن کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ صارم برنی ٹرسٹ بہت سے غریبوں اور متاثرین، بچوں، عورتوں اور مردوں کی خدمت کررہی ہے
ذوالحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعۃ المبارک نظرآنے کا امکان، ماہرین فلکیات



