Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نےرینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابرکرنےکافیصلہ کرلیا-

وزیراعظم شہباز شریف نےسول آرمڈ فورسزکی تنخواہوں میں اضافےکی اجازت دے دی-

سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں تقریباچھپن فیصد تک اضافہ بنےگا تاہم رینک کے حساب سےتنخواہوں میں اضافہ مختلف اوراوسط اضافہ کم بنے گا-

وزارت خزانہ نےسول آرمڈ فورسز کے لیےنظرثانی بنیادی پےاسکیل 2024کی منظوری دے دی۔

حکومتی ذ رائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے ایک اہم فیصلے کےتحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں-

وزارت خزانہ نےسول آرمڈفورسزکے لیےنظرثانی بنیادی پےاسکیل 2024کی منظوری دے دی جس کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سےزیادہ اضافہ پچپن اعشاریہ سات چھ فیصد یا31 ہزار810روپے تک بنےگا-تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ رینک کےحساب سےتنخواہوں میں اضافہ مختلف اوراوسط اضافہ کم بنےگا.

مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی فنڈزمیں اربوں روپے کا اضافہ

یہ بھی پڑھیں