Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاک بحریہ کے نئے جہاز پی این ایس بابر کے عملے نے گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل کر لی ۔ اپنی نوعیت کی پہلی ٹریننگ کا انعقاد ترکش نیول فورسز اور پاک بحریہ نے مشترکہ طور پر کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ٹریننگ کے دوران کمانڈر گولچک نیول بیس، کمانڈنگ آفیسر استنبول نیول شپ یارڈ نے پی این ایس بابر کا دورہ کیا ترکش نیول فورسز کے اعلی حکام نے پاک بحریہ کے آپریشنل اور تربیتی معیار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول بیس ترکیہ میں ٹریننگ کا مقصد جہاز کے عملے کو مختلف بحری آپریشنز کے لیے تربیت دینا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ پی این ایس بابر 4 ملجم کلاس جہازوں میں پہلا جہاز ہے جو ترکیہ کے تعاون سے تیار کیے جا رہے ہیں ، پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کئے جا رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اقتصادی سروے پیش کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں