فیصل آباد(ویب ڈیسک )پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے 5 ملازم افرد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہلک واقعہ فیصل آباد کے ڈجکوٹ ڈسپوزل اسٹیشن میں پیش آیا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ ڈسپوزل اسٹیشن کی موٹر میں کرنٹ آنے سے حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسٹیشن کے4ملازم کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ڈسپوزل میں گرے جو جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ ملازمین کو بچانے کی کوشش میں ایک رضاکار بھی کرنٹ لگنےسے زندگی کی بازی ہار گیا۔
مزیدپڑھیں:چینی کمپنی کی 700 ملین روپے کی سرمایہ کاری ، لاہور سٹی ہسپتال لیز پر لے لیا

