اسلام آباد(نیوزڈیسک)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا کے جج نے لاہور ہائیکورٹ کو بتایا کہ کیسے اس پر دباو ڈالاگیا، اس جج کے گھر کی گیس کاٹ دی گئی، پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دینے والے ججز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،
عمران خان کا کہنا تھا کہ جو جج ہمیں انصاف دینے لگتا ہے اسے پریشرائز کیا جاتا ہے،جو صحافی پی ٹی آئی کے حق میں بولتا ہے اسے پکڑ لیا جاتا ہے، روف حسن پر حملہ کرکے اسکا منہ کاٹ دیا گیا،علی زمان پر تشدد کیا گیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرائیں،بجٹ کے مطابق ہم نے 13ہزار ارب کا ریونیو اکٹھا کرنا ہے،جس میں سے 9ہزار8سو ارب قرض کا سود ادا کرنا ہے، بجٹ خسارہ پورا کرنےکیلئے ہمیں ساڑھے 7ہزار ارب کا قرض لینا پڑے گا۔
یہ ملک صرف سرمایہ کاری سے بچے گا، قانونی کی حکمرانی سے ہی سرمایہ کاری آئے گی،50سال میں سب سے کم سرمایہ کاری اس سال آئی،ملک کامستقبل اندھیرے میں چلا گیا ،تنخواہ طبقہ پر ٹیکس کا اضافی بوجھ بھی ڈال دیا گیا،مذاکرات کے معاملہ پر غلط بیانی نہ کی جائے کہ ہم مذاکرات نہیں چاہتے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی ،سیاستدان ہمیشہ مذاکرات میں ہی جاتا ہے،ہم نے مشرف دور میں بھی اسکے نمائندے سے مذاکرات کئے، پارٹی کو پیغام ہے کہ گروپنگ ختم کرکے اکھٹی ہو جائے
، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ا ب پارٹی میں جو گروپنگ کرے گا اسے نہیں چھوڑوں گا۔ سخت الیکشن لوں گا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی خان صاحب آپ کیا چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے لئے نمائندہ مقرر کرے،تب آپ مذاکرات کریں گے،صحافی کا سوال ،
بانی پی ٹی ائی صحافی کے سوال کا جواب دیئے بغیر چلے گئے۔۔دلچسپ صورتحال: اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران عمران خان ن لیگی ایم این اے دانیال چوہدری کی عدالت میں موجودگی پر برہم ہو گئے. کہا کہ ہمارے ایم این یز باہر بیٹھے ہیں تم کیسے اندر آ گئے، عمران خان کے غصہ کرنے پر بیرسٹر دانیال کمرہ عدالت سے واپس چلے گئے
عمران خان کی آڈیو لیک ہوئی تو اس میں برائی کیا ہے؟، جسٹس اطہر من اللہ

