سیالکوٹ: خواجہ آصف نے بیٹےکے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگا دی ۔
تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے باعث وزیر دفاع خواجہ آصف موترہ نہر میں ڈبکیاں لگانے پہنچ گئے۔ خواجہ آصف نے موترہ نہر کے پل سے نہر میں چھلانگ لگائی۔
خواجہ آصف کے ہمراہ ان کے بیٹے اسد خواجہ نے بھی نہر میں چھلانگ لگائی۔خواجہ آصف کو نہر میں نہاتے دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
مزید پڑھیں: حارث رؤف اور فین کے درمیان تکرار ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

