Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

کراچی میں پنک بس میں آگ لگنے سے خواتین مسافر زخمی،دیکھیں تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک )جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں پیپلز پنک بس سروس کی بس میں آگ لگنے سے بھگدڑ مچنے سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔پی اے ایف بیس فیصل کے قریب روٹ نمبر 1 پر چلنے والی پنک بس میں آگ اس وقت لگی جب گاڑی مسافروں سے بھری ہوئی تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آگ بس کے پچھلی جانب سے بلور میں لگی۔جب وہ اسی جگہ سے گزر رہی تھی۔ پیپلز ریڈ بس کے عملے نے اسے بجھایا،

آگ لگنے سے خواتین مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی کیونکہ وہ اپنی جان بچانے کے لیے بس سے باہر نکلنے کے لیے بھاگ رہی تھیں۔ بھگدڑ کے دوران زمین پر گرنے سے متعدد خواتین زخمی ہوئیں تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 مزید پڑھیں : کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں