Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی تقریب آج ، کہاں اور کب ؟جانیں

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب آج کراچی میں ہوگی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریمئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب ہونے جا رہی ہے اور نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کے لئے ہائوسنگ پروجیکٹ کو دی جائے گی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اقدام کا مقصد قدرتی آفات سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نیلامی، سرمایہ کاری اور ایک اہم انسانی مقصد میں حصہ ڈالنے کا موقع دونوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں : ظلم کا ایک اور واقعہ ،عمرکوٹ سے چاروں ٹانگیں کٹی مردہ اونٹنی مل گئی

یہ بھی پڑھیں