Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

قومی کرکٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے،دیکھیں

لاہور: قومی کرکٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کےلیے اپلائی نہیں کیا تھا۔ قومی کرکٹرز 2 لیگ کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں اور اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔لنکا پریمیئر لیگ میں اعظم خان کو کینیڈی کی ٹیم نے پک کیا تھا۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اعظم خان نے تاحال سی پی ایل کیلئے درخواست نہیں بھیجی اور وہ 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کی این او سی کےلیے رواں ہفتے اپلائی کریں گے۔ صائم ایوب نے صرف سی پی ایل کی این او سی کے لیے اپلائی کیا تھا مگر صائم ایوب کی سی پی ایل کےلیے درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

عمران خان کی ویرات کوہلی سے متعلق پیشگوئی جو بالکل ٹھیک ثابت ہوئی

یہ بھی پڑھیں