Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

وزیراعظم کا کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے مشکل معاشی حالات میں کفایت شعاری کے منصوبے کو تیز کر دیا، وزیراعظم نے کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 5 وزارتوں کو ختم کرنے کا پلان مانگ لیا، وزیراعظم کے قائم کردہ ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کردیا، ایک ہفتے میں 5 وفاقی وزارتوں سے سفارشات طلب کرلیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جن وزارتوں سے سفارشات طلب کی گئیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست ہے، ان میں امور کشمیر، وزارت سیفران، وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت صحت خدمات بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ وفاقی وزارتوں نے سوالات کے جوابات دینے کے لیے کام شروع کر دیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جووزارتیں صوبوں کوچلی گئی ہیں ان کاکرداربتایاجائے۔
مزیدپڑھیں :ارب پتی سرمایہ کاروں کے اکٹھ میں پرانی ٹیپ چلائی گئی: عطاتارڑ

یہ بھی پڑھیں