پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے جلد اچھی خبر ملنےکاعندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے دوران سیلاب سے بچاؤ کے لیے 100 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں جب کہ مختلف اضلاع کو 105.8 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔
اسی طرح اسلام کے مقدس ترین مہینے محرم الحرام کے سلسلے میں ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کو 15.5 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا پولیس کو محرم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 162 ملین روپے کی اضافی گرانٹ دی گئی ہے جبکہ کوہاٹ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنرز نے 70 ملین روپے جاری کیے ہیں۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ مون سون کی بارشوں سے بچنے اور نقصانات کے ازالے کے لیے پی ڈی ایم اے کو 1250 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ محرم کے دوران سیکیورٹی اور مون سون کی بارشوں کے لیے تقریباً 1870 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں :شیرافضل مروت اپنے انٹرویو کی تردید کرنے لگے
