خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے جبکہ سندھ میں کنڑ کے8 کنووں پر تیل اور گیس کی پیداوار بحال ہوگئی۔
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں چاند نہ سیون کنویں سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر ملے ہیں، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی(او جی ڈی سی ایل) کے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے ہوئے خط میں بتایا گیا کہ چاندنہ کنویں سے 305 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر ملے ہیں،چاندنہ کنویں سے 2 اعشاریہ 5ملین مکعب ٹن گیس کے ذخائر بھی ملے ہیں جبکہ 3 میٹرک ٹن ایل پی جی بھی کنویں سے حاصل ہوگی۔
خط کے متن کے مطابق کنویں کو 1 اعشاریہ 3 کلو میٹر فلولائن کے ذریعے پلانٹ سے منسلک کر دیا گیا ہے اور نئے ذخیرے سے حاصل گیس کی مقدار سوئی ناردرن گیس کمپنی کو فراہمی بھی شروع ہوگئی ہے۔
خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں دوسری اہم پیش رفت بھی ہوئی، سندھ میں کنڑ 8 کنویں پر جدید پمپس کی تنصیب سے یومیہ 540 بیرل خام تیل کی پیداوار ملنا شروع ہوگئی ہے، ایک جانب پاکستان میں نئی تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت تو دوسری جانب عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی پاکستانیوں پر بھی مہنگے پٹرول کا بوجھ کم کرے گی۔
انڈونیشیا ،لینڈ سلائیڈنگ سے سونے کی کان بیٹھ گئی، 11 افراد جاں بحق، 17 لاپتہ


