کراچی (آئی این پی) جون کے مہینے میں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.2 ارب ڈالر ملک میں بھیجے گئے۔تفصیل کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر ترسیلات زر کی مد میں 30.3 ارب ڈالر موصول ہوئے،جون میں سعودی عرب سے 808.6 ملین ڈالر موصول ہوئے، متحدہ عرب امارات سے 654.3 ملین ڈالر آئے،برطانیہ سے 487.4 ملین ڈالر اور امریکہ سے 322.1 ملین ڈالر آئے۔
مزیدپڑھیں :بانی پی ٹی آئی کی 3مقدمات میں ضمانتیں مسترد


