Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

خاتون کا انتقال، غیر ملکی طیارہ ہنگامی طورپر کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا

کراچی (نیوزڈیسک)دبئی سے کولمبو جانے والی غیر ملکی پرواز میں سوار خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔خاتون کے انتقال کے باعث غیر ملکی ائیر لائنکا ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا ۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 569 دبئی سے بذریعہ بینکاک کولمبو جا رہی تھی کہ کراچی کے قریب بحیرہ عرب پر پرواز کے دوران بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ۔

ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی نے پائلٹ کے رابطہ کرنے پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی۔کراچی ائیرپورٹ پر پرواز کے اترنے پر سول ایوییشن اتھارٹی کی ٹیم نے مسافر خاتون کا معائنہ کیا تو اس وقت تک وہ انتقال کر چکی تھیں، بعدازاں پرواز میت کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔
پوزیشن ہولڈر طالبعلم محمدآیان کاشف وزیراعظم شہبازشریف سے ملنے وزیراعظم ہائوس پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں