اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہبازشریف سے دانش سکول کے پوزیشن ہولڈر طالبعلم محمد آیان کاشف کی وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی ، وزیراعظم شہبازشریف نے طالبعلم آیان کاشف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکولز کا دائرہ وسیع کیاجائےگا،
مشکلات حالات میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان قابل تحسین ہیں۔اوزیراعظم نے آیان کاشف اور ا ن کے اہل خانہ کوانٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ لاہور میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباددی۔س موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانامشہود احمد خان ، متعلقہ حکام اور آیان کاشف کی والدہ اور دادی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ کل جب انہیں معلوم ہواکہ دانش سکول کے طالب علم نے پوزیشن حاصل کی ہے تو بےحد خوشی ہوئی۔آیان کاشف والد کے سائے سے محروم ہو گئے تھے ان کی دادی اور والدہ نے ان کی پرورش اور تعلیم و تربیت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جو مشکل حالات میں تعلیم جاری رکھتے ہیں وہ خصوصی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایسے نوجوان قوم کا مستقبل اور درخشندہ ستارہ ہیں۔
آیان کاشف نے وزیراعظم کاشکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ دانش سکول شہبازشریف کا وژن تھا اورآج میری کامیابی کا سہرا دانش سکول کے سر ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ دانش سکولز کو پاکستان کے دوسرےعلاقوں میں بھی قائم کیاجائےگا۔ بلوچستان میں 4 دانش سکول کھولے جارہےہیں۔ گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ، اسلام آباد ، دیہی علاقوں میں دانش سکولز کھولے جائیں گے۔ یہ سکولز ہمارے لئے فخر کا باعث ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایسے بچے جو والد یاوالدہ یا دونوں کے سائے کے محروم یا کمزور مالی حالات کے باعث تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے وہ دانش سکولز میں تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔
آیان کاشف نے وزیراعظم کے استفسار پر بتایاکہ دانش سکول میں انہیں رہائش، یونیفارم، کھانے پینے سمیت تمام بہترین سہولیت میسر ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتےہیں جس نے ہمیں یہ سکول بنانے کی توفیق دی۔ مجھے یہ چیزبہت تکلیف دیتی تھی کہ ایچی سن کالج جیسے تعلیمی اداروں کے دروازے غریب بچوں پر نہیں کھل سکتے اور ان تعلیمی اداروں میں صرف متمول ، زمیندار اور بڑے خاندانوں کے بچے ہی پڑھ سکتےہیں۔
غریب کا بچہ ایسے کالج میں داخلے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ وہیں سے میرے اندر دانش سکول کے قیام کی سوچ پیداہوئی جو شرمندہ تعبیر ہوئی ۔ وزیراعظم نے آیان کاشف کو میڈل پہناتےہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی کنجی ہونہار طلبا و طالبات کے ہاتھ میں ہے۔ہم اپنے نوجوانوں کو مختلف فنون اور ہنر کی تربیت دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں تاکہ ان نوجوانوں کو زراعت، صنعتوں ، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں روزگار کے بہترمواقع حاصل ہو سکیں۔
خاتون کا انتقال، غیر ملکی طیارہ ہنگامی طورپر کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا


