Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

اسلام آباد ہائیکورٹ کا صنم جاوید کو گھر بھیجنے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو گھر بھیجنے کا حکم دے دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ صنم جاوید اور اس کے والدین کو بھی سمجھائیں، میڈیا سے بات نہ کریں، اگر میڈیا میں اس کا چرچا ہوا تو میں کیس یاد کروں گا۔ عدالت نے صنم جاوید کے خلاف ایک سال کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے صنم جاوید کی گرفتاری جمعرات تک روک دی۔عدالت نے صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صنم جاوید اس دوران ایک لفظ بھی بولیں تو عدالت اپنا حکم واپس لے گی۔ صنم جاوید کو عدالت میں لانا پولیس کا قابل تحسین ہے۔ ہم کام کے دنوں میں اس کا فیصلہ کریں گے۔ صنم جاوید کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :یوٹیلیٹی سٹورز پرعوام کوریلیف ، وزیراعظم کا نیا پیکج منظوری کے لیے ای سی سی کو بھجوا دیا گیا

یہ بھی پڑھیں