Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

سابق جج سپریم کورٹ نے ایڈہاک جج بننے سے معذر ت کر لی

سپریم کورٹ کے سابق جج، جسٹس مشیر عالم کی جانب سے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی گئی۔جسٹس مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن کے نام معذرت پر مبنی خط لکھا ہے۔جسٹس مشیر عالم کا خط میں کہنا ہے کہ اللّٰہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی ہے۔

ان کا خط میں کہنا ہے کہ ایڈہاک جج کی نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کو جواب نہیں دیا ہے۔

سولر گرین میٹر پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں