Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

ہماری حکومت مہنگائی کی ذمہ دار نہیں،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارکا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق دار نے کہا کہ ہماری حکومت مہنگائی کی ذمہ دار نہیں ہے، نواز شریف کے دورِ حکومت میں مہنگائی پر قابو پالیا گیا تھا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ 2018 کا الیکشن چوری کرکے لاڈلے کی حکومت لائی گئی، ہم نے ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان نےایک معاشی قوت بننا ہے، وہ دن دور نہیں جب مہنگائی ختم ہوگی، پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو کر ابھرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوگا۔

موڈیز نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی

یہ بھی پڑھیں