Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

مون سون بارشوں کی وارننگ، 66 نالے انتہائی خطرناک قرار

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےشہری علاقوں کے 66 نالوں کو انتہائی خطرناک قرار دے کر آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی وارننگ جاری کردی۔اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آزاد کشمیر میں دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر آباد شہریوں کو مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں ممکنہ سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کےنوٹس جاری کر دیے۔
ایس ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں اور علاقہ مکینوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

مظفرآباد کے گوجرہ نالہ سمیت آزاد کشمیر کے شہری علاقوں کے 66 نالوں کو انتہائی خطرناک قرار دے کر نالوں کی صفائی کا کام بھی شروع کردیا گیا۔

مون سون بارشوں کی وارننگ، 66 نالے انتہائی خطرناک قرار

یہ بھی پڑھیں