Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

این ڈی ایم اے کی جانب سےملک کے مختلف علاقوں میں فلیش فلڈ الرٹ جاری

اسلام آباد: ، این ڈی ایم اے نے آزادکشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا (کے پی) اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں فلیش فلڈ الرٹ جاری کردیا۔این ڈی ایم اےکے مطابق17 تا 21 جولائی آزادکشمیر، اسلام آباد اور کےپی کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 17 سے 21 جولائی تک پنجاب کے وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر، اسلام آباد اور خیبرپختونخوامیں درمیانےدرجےکی فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ وسطی اور شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں درمیانے درجےکی فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ بارشیں مقامی ندی، نالوں میں درمیانےدرجےکی فلیش فلڈنگ کاسبب بن سکتی ہیں، فلیش فلڈنگ آمدورفت میں خلل، بنیادی ڈھانچے، فصلوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم ایزکو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ عوام گھروں میں نکاسی آب یقینی بنائیں، اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔ مسافر اور سیاح لینڈسلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں سفر کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس جاری،دیکھیں تفصیل

یہ بھی پڑھیں