Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

تحریک انصاف کا الیکشن کمشنر اور چاروں اراکین کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے چاروں اراکین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بطور وکیل بیرسٹر علی ظفر کو ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے جو کل سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے۔

جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے چاروں ممبران کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ریفرنس میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھیننے، لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے اور عام انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرائے جانے جیسے عوامل کو جواز بنایا جائے گا۔

اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل میں تبدیلی کو بھی ریفرنس میں شامل کیا جائے گا۔

ریفرنس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا حوالہ بھی دیا جائے گا جبکہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلے کے کچھ نکات بھی شامل کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں :اسپیکرکا قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار

یہ بھی پڑھیں