Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

عدالت کاپی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو بیرونی ملک جانے سے روکنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

شوکت یوسفزئی کے وکیل نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر یورپ جانے سے روکا گیا، عمرہ کے لیے بھی جانے سے روکا گیا تھا، شوکت یوسفزئی مقدمے میں ضمانت پر ہے۔ایف آئی اے نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے کی سفارش پر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، محکمہ داخلہ نے اب کلئیر قرار دیا ہے تو ہمیں بھی اعتراض نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن سمیت پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

یہ بھی پڑھیں