لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے لاہور میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور غیر قانونی کمرشل استعمال کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔
جمعہ کو ایل ڈی اے کی ٹیموں نے کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی نہ کرنے پر گلشن راوی اور ہربنس پورہ میں امتیاز سٹور اور مزید کئی کاروباری اداروں کو سیل کر دیا۔ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار سکیم اور مصطفی ٹاؤن میں غیر قانونی کمرشل استعمال پر 18 احاطے بھی سیل کر دیئے۔
سیل کیے گئے احاطے میں میڈیکل اسٹور، پرائیویٹ اسکول، ڈینٹل کلینک، اکیڈمی، سیلون، کریانہ کی دکانیں اور دفاتر شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ-I عائشہ مطاہر نے آپریشن کی نگرانی کی جو انفورسمنٹ ٹیموں اور پولیس کی مدد سے کیا گیا۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق آپریشن سے قبل ان عمارتوں کے مالکان کو متعدد نوٹس بھیجے گئے تھے۔
ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر فاروق نے لاہور میں بلڈنگ اینڈ پارکنگ بائی لاز کی خلاف ورزی، تجاوزات اور غیر قانونی کمرشل استعمال کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
مزیدپڑھیں :پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج مؤخر، وجہ کیا بنی؟
