Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے مطابق جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی گئی، جسمانی ریمانڈ سے متعلق اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کا جائزہ لینا ہوتا ہے، اگر مقدمہ نہیں بنتا تو جج مقدمہ ڈسچارج کرسکتا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین ہر شہری کو حقوق فراہم کرتا ہے، پراسیکیوٹر جنرل عدالت کو قانونی طور پر مطمئن نہیں کرسکے۔

آئی پی پیز کا دھندہ بند کرکے دم لیں گے ، جاگیرداروں پر ٹیکس لگاو، عوام سے ٹیکس ہٹاو، حافظ نعیم الرحمن

یہ بھی پڑھیں