اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمینپی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل سامنے آگیا۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ حکومتی جماعت کا طرز عمل سیاسی نہیں، غیر سیاسی ہے، یہ کیا ہوا کہ آؤ بیٹھیں مذاکرات کریں، کیا مذاکرات کی دعوت اس طرح دیتے ہیں؟ پہلے بتایا جائے کہ سیاسی جماعتیں، دوسری سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت اس انداز میں دیتی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم تو پر امن احتجاج تک نہیں کرسکتے، اس طرح کی مذاکرات کی پیشکش کو ہم کیسے تسلیم کرلیں؟ یہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، یہ ظلم اور زیادتیاں آج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ آج بھی ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، یہ لوگ چادر، چار دیواری کو پامال کررہے ہیں۔
مزیدپڑھیں :حکومت کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
