Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کی عرضیوں کا زمانہ شروع ہو چکا، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکشوں اور ناز نخرے اٹھانے کا زمانہ گزر گیا، اب اس کی عرضیوں کا زمانہ شروع ہو چکا ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک عرضی لے کر چوروں اور ڈاکوئوں کے دروازوں پر بھی آجائے۔ ہمارے دروازے پہلے بھی کھلے تھے، اب بھی کھلے ہیں لیکن اب پی ٹی آئی کو پیشکش کرنے اور ان کے ناز نخرے اٹھانے کا زمانہ گزر چکا ہے۔ اب ہماری طرف سے کوئی پیشکش نہیں ہوگی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب کبھی پی ٹی آئی مذاکرات ضروری سمجھے تو چوروں اور ڈاکوئوں کے نام بھی عرضی ڈال دے جس طرح وہ آرمی چیف کے نام ڈال رہی ہے۔
مزیدپڑھیں :وفاقی وزیر داخلہ کی گوادر میں پرتشدد مظاہرین کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

یہ بھی پڑھیں