Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، اراکین گھتم گھتا ہوگئے

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی کےاجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران اراکین ایک دوسرے سےگھتم گھتا ہوگئے۔

صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی پی کے رکن اقبال وزیر اور پی ٹی آئی کے ایم پی ایز میں جھگڑا ہوگیا۔

اجلاس میں بحث کے دوران پی ٹی آئی کے ملک لیاقت اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر آپس میں الجھ پڑے، ملک لیاقت نے فارم 47 کی پیداور کی بات کی تھی۔

پی ٹی آئی پی کے اقبال وزیر نے ردعمل دیا تو تلخ کلامی شروع ہوگئی، اقبال وزیر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کےلئے نامناسب الفاظ کہے۔ نامناسب الفاظ کہنے پر پی ٹی آئی کے وزرا اور ایم پی ایز سیخ پا ہوگئے۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اقبال وزیر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ’اقبال وزیر نے الفاظ واپس نہ لئے تو ان کی ممبر شپ معطل کریں گے۔‘
مزیدپڑھیں :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 7 کروڑ ڈالرز کا بجٹ مختص

یہ بھی پڑھیں