Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

عمران خان 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کیس کریں گے، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی ، عمران خان 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کیس کریں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ فوج ،ایف سی اور انٹیلیجینس ایجنسیز ریاست کے ملازم ہیں۔ فوج اور اداروں کو اپنے دائرہ میں رہنا چاہیے۔

عمر ایوب نے کہا کہ اس بھنور سے مضبوط وزیراعظم ہی ملک کو نکال سکتا ہے۔ یہ فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان آئین کے مطابق سیاست کریں۔ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے عوام اور فوج کے درمیان مسلم لیگ ن اور پی پی پی خلا پیدا کرنا چاہتی ، الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے۔ یہ الیکشن کا سال ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کی 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے ججز کی نامزدگی سے معذرت

یہ بھی پڑھیں