Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

سینیٹ سیکرٹریٹ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن ایکٹ میں کی گئی نئی ترامیم نافذ العمل ہونے یا نہ ہونے کی بحث ختم ہوگئی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے نئے قانون کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔بل پر صدر مملکت کے دستخط کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سما نے گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی حاصل کرلی۔ صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر جمعرات کو دستخط کیے تھے۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی نیا قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔

6 اگست کو قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظورکرلیا تھا۔ جسکے مطابق انتخابی نشان کے لئے کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا،کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہوگا۔ مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت بعدازاں مخصوص نشستوں کی حقدار نہ ہوگی۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کااتحادی دورمیں93فیصدضمنی گرانٹس آئین اورسپریم کورٹ فیصلےکےخلاف کیے جانےکاانکشاف

یہ بھی پڑھیں