Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

کیا آپکو بھی واٹس ایپ پر تصویریں یا ویڈیوز ڈاون لوڈ کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں؟ وجہ کیا ؟جانیں

لاہور – واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے صارفین کی بڑی تعداد کو کئی دنوں سے میڈیا فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔صارفین نے کہا کہ وہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر آڈیو، ویڈیو پیغامات اور تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے قاصر ہیں۔ جب وہ میڈیا فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو ایک پیغام پاپ اپ ہوتا ہے جس میں کہا جاتا ہے: “دستاویز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکی۔ دوبارہ کوشش کریں۔ اگر مسئلہ برقرار رہتا ہے، تو Wi-Fi سے منسلک ہونے کی کوشش کریں۔”

دریں اثنا، Downdetector.pk، جو پاکستان میں سوشل میڈیا کے خلل پر نظر رکھتا ہے، نے کہا کہ گزشتہ جمعہ سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔میسجنگ ایپ کی خدمات میں رکاوٹ نے صارفین کو اس پر مواد تک رسائی اور شیئر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) بھی سیلولر صارفین کو درپیش رکاوٹ کی اصل وجہ کی نشاندہی کرنے سے قاصر ہے کیونکہ اس نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک “تکنیکی خرابی” ہو سکتی ہے۔فی الحال اس حوالے سے واٹس ایپ اور سیلولر کمپنیوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔اس سال اپریل میں انٹرنیٹ صارفین کو ایک بڑی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ سنگاپور کو پاکستان اور یورپ سے ملانے والی فائبر آپٹک کیبل کو سمندر کے نیچے متعدد مقامات پر نقصان پہنچا تھا۔

اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کا رواں برس پاکستان کو 50کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں