Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

خیبر پختونخوا حکومت کادوران ڈیوٹی شہید ہونے والوں کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو مفت پلاٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پولیس، ریسکیو سمیت دیگر صوبائی محکموں کے شہدا کو مفت پلاٹس دیئے جائیں گے۔مقبول ترین جماعت پر پابندی لگانا جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں۔
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت محکمہ ہاؤسنگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج اور ایف سی کے شہدا کے ورثا کو بھی پلاٹس دیئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الاٹمنٹ کا آغازسرکاری ہاؤسنگ اسکیم میں دستیاب 500 پلاٹس سے کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے ہنگو، نوشہرہ، پشاور، سوات اور ایبٹ آباد میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو پلاٹس دینے کا مقصد خاندانوں کی معاشی سپورٹ کرنا ہے۔

سندھ، نئے طلبہ کے داخلوں کا ہدف 800,000 سے تجاوز کر گیا

یہ بھی پڑھیں