اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان میں انٹرنیٹ بند ش اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔سینئر صحافی و ٹی واینکر حامد میر نے وکیل ایمان مزاری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر کرنیوالی فائر وال کی تنصیب کو فوری روکا جائے
درخواست میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری آئی ٹی، سیکرٹری داخلہ کو بھی فریق بنایا گیا جبکہ پی ٹی اے، وزارت انسانی حقوق بھی فریقین میں شامل ہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فائر وال کی تنصیب تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مشروط قرار دی جائے۔
ذریعہ معاش کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی کو آئین کے تحت انسانی بنیادی حقوق قرار دیا جائے، فریقین سے فائر وال سے متعلق تمام تفصیلات پر مبنی رپورٹ طلب کی جائے۔شہری نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ درخواست پر فیصلہ ہونے تک فائر وال کی تنصیب کا عمل معطل کردیا جائے، شہریوں کی بلا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے جائیں۔
پاکستان میں آج بروز جمعۃالمبارک 16 اگست 2024 کو سونے کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی، 2لاکھ 58 ہزار سے تجاوز
