Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

پشاور ، پولیس موبائل پر دھماکا، دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی

پشاور: ایک افسوسناک واقعے میں، پشاور میں پولیس موبائل کو نشانہ بنانے والے دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم پانچ زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کے ورسک روڈ پر ٹارگٹڈ دھماکا ہوا جس میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ ہفتے بنوں میں ماریاں تھانے پر حملے کی اطلاع ملی تھی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا تھا۔ہسپتال منتقل ہونے والےزخمیوں میں رحمان (ایس ائی متھرا) ارشاد (ڈرائیور)ملک زادہ (راہگیر)طارق (راہگیر) شامل ہیں ۔

مقامی پولیس کی رپورٹوں کے مطابق، حملے میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اور چار دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جب کہ ایک راہگیر جان کی بازی ہار گیا۔اطلاعات کے مطابق حملہ آور واقعے کے فوری بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے۔

ایس ایس آپریشنز کاشف ذوالفقار نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیااور ورسک روڈ پر زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی،اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ایس پی آپریشنز کاشف نے بتایا کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کی حالت خاطر سے باہر ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاور ورسک روڈ دھماکے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

حکومت نے پاکستان پر قرضوں کے سارےریکارڈ توڑ دئیے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

یہ بھی پڑھیں