چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ آف کچ (بھارت) کے اوپر موجود کراچی سے 200 کلومیٹر دوری پر موجود ہوا کے شدید کم دباؤ کے آج سہہ پہر اور شام کے درمیان طاقتور طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔سردار سرفراز نے کہا کہ ہوا کا شدید ترین کم دباؤ آہستہ آہستہ مزید مغرب، جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہاہے، ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سہ پہر اور شام کے درمیان یہ ایک طاقتور طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے، طوفان کے بننے پر اس کی سمت مغرب، جنوب مغرب کی طرف رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق سے 200 کلومیٹر کی دوری پرہے، جس کے سبب کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ یہ سسٹم مغرب اور جنوب مغرب کی جانب حرکت کرتا رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ ڈیپ ڈپریشن سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے متاثرنہیں ہوں گے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ ہوا کا شدیدکم دباؤ رن آف کچ (انڈیا)کے اوپر موجود ہے، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہوا کا شدیدکم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے۔جاری بیان میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال کے باعث 31 اگست تک وقفے وقفے سےکراچی ڈویژن، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان،ٹنڈو اللہ یار ، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں شدید آندھی، موسلادھار، شدید طوفانی بارش کا امکان ہے۔پی ایم ڈی نے کہا کہ 30 اگست سے ایک ستمبر کے دوران حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر کے اضلاع میں بھی وقفے وقفے سےشدید آندھی، موسلادھار، شدید طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
نوجوانوں 25 ہزار ماہانہ وظیفہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ جانیں
