Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

پی آئی اے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں‌اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے یومیہ اجرت والے ملازمین کے لیے اجرتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، یقین ہے کہ اس اقدام سے ان کے حوصلے بلند ہوں گے اور ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی پرچم بردار کمپنی نے یکم جولائی سے یومیہ اجرت میں 5000 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے ماہانہ تنخواہ 37000 روپے ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’پے سکیل میں یہ اضافہ پی آئی اے کے ملازمین کے کام کو بہتر بنانے اور آپریشنز کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک وسیع تر اسکیم کا حصہ ہے‘‘۔

2024-25 کے مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے کم از کم اجرت بڑھا کر 37,000 روپے کر دی تھی۔

گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوسر باز معروف سیاستدان سے لاکھوں روپےہتھیا کر فرار ہو گیا

یہ بھی پڑھیں