اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان نے رؤف حسن کو پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی میں سیکریٹری جنرل کے استعفے کے بعد ایک اور اہم عہدہ خالی ہونے جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکریٹری جنرل کی تعیناتی کے بعد سیکریٹری اطلاعات کو تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق رؤف حسن پر کچھ پارٹی رہنماؤں کو عدم اعتماد تھا اب نئے سیکریٹری اطلاعات کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام سرفہرست ہے۔
مزیدپڑھیں :معروف بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ نے اپنی طلاق کی وجہ بتادی
