لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کا لندن جانے کا پروگرام فی الحال ملتوی ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم معاملے کے باعث ن لیگی صدر نواز شریف کا لندن جانے کا پلان کچھ دنوں کیلئے ملتوی کردیا۔
یاد رہے کہ نواز شریف کا اسی ہفتے لندن جانے کا پروگرام تھا ، اب نواز شریف آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد ہی لندن جاسکیں گے ۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتےلائی جاسکتی ہے۔
آئینی ترمیم لانے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ آئینی ترامیم لانے کا فیصلہ کیا تھا مگر مطلوبہ اکثریت نہ ملنے کے باعث بلوں کی منظوری کو کچھ دن آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
معروف اداکارہ حادثے کا شکار ہو گئیں، مداح پریشان

