Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

دبئی حکام کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں۔

ڈائریکٹر دبئی امیگریشن لیفٹیننٹ کرنل سالم بن علی نے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے پیغام جاری کیا۔ڈائریکٹر دبئی امیگریشن کا کہنا تھا کہ آخری لمحات، آخری مہینے اور آخری ہفتے کا انتظار مت کریں، ویزا ایمنسٹی اسکیم میں 31 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے، غیر قانونی رہائش پذیر افراد فوری رابطہ کریں۔

لیفٹیننٹ کرنل سالم بن علی کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد تارکین وطن سےکوئی رعایت نہیں کی جائےگی، اگلے ماہ تعطیلات کی وجہ سے ائیر ٹکٹ بھی مہنگے ہوجائیں گے، وطن واپسی کا ٹکٹ مہنگا ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے امیگریشن جرمانے معاف کردیے ہیں، اماراتی ویزا ایمنسٹی اسکیم یکم ستمبر سے شروع کی گئی تھی۔ویزاایمنسٹی اسکیم ایسے افراد کے لیے ہے جو قانونی طور پر امارات میں داخل ہوئے لیکن انہوں نے مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی تجدید نہیں کروائی۔

ویزا ایمنسٹی اسکیم کے تحت اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو پُرکشش آفر کی ہے کہ وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، اب نہ انہیں نئے اماراتی ویزا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان پر سفری پابندیاں عائدکی جائیں گی، وہ بغیر جرمانے کے اس سہولت سےفائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ سےاہم سیاسی رہنما جاں بحق

یہ بھی پڑھیں