راولپنڈی(نیوز ڈیسک) لیاقت باغ میٹرو اسٹیشن پر ایک افسوسناک حادثے میں پانچ سالہ بچہ ٹائر کے نیچے آ کر جان بحق ہو گیا۔ متاثرہ بچے کی شناخت چار سالہ ریحان کے طور پر کی گئی ہے، جو اپنے والدین کے ہمراہ میٹرو بس سے اتر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچہ بس سے اترتے ہی چلتی ہوئی میٹرو بس کے نیچے آ گیا۔ بس کے چل پڑنے کے بعد بچہ اچانک گر کر ٹائر کے نیچے آ گیا اور موقع پر ہی جان بحق ہو گیا۔
اس حادثے کے بعد میٹرو بس کی انتظامیہ موقع سے غائب ہوگئی، جس پر مقامی افراد نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ بچے کے والدین شدید غم و پریشانی میں مبتلا ہیں اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس وقت تک بچے کی لاش میٹرو بس اسٹیشن پر موجود ہے۔
یہ واقعہ میٹرو بس کی حفاظت کے انتظامات پر سوالات اٹھاتا ہے، خاص طور پر اس بات پر کہ کیا بسوں کے دروازوں کے قریب رہ کر اترنے والے مسافروں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکام نے تاحال اس حادثے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
مزیدپڑھیں:سدھو نےآخرکار کپل شرما شو کو چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی


