Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

ملک میں لاک ڈاون سے یومیہ 300 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی(نیوزڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں شٹ ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا نقصان 300 ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر سیاسی عدم استحکام کے حل کے لیے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ “پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دھرنا دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہیں دوسری جماعتوں کو بھی اپنے ساتھ شامل ہونے پر راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہیے،‘‘ اسماعیل نے کہا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی توجہ صرف اور صرف سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے رہا کرانے پر مرکوز ہے جبکہ انہیں جمہوریت پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر پی ٹی آئی رہنما جیل میں ہیں، حکومت کی توجہ ملکی معیشت کے بجائے صرف عمران خان پر مذکور ہے

سابق وزیر خزانہ نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کی بندش پر بھی بات کی۔ ملک میں اس شٹ ڈاؤن سے پاکستان کو روزانہ تقریباً 300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ اگر صرف لاہور یا اسلام آباد کو بند کر دیا جائے تو بھی اس سے روزانہ 100 سے 125 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ اسماعیل نے کہا کہ اسکولوں کی بندش سے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہوتی ہے۔

ملک میں اب بھی یہ تنازعہ موجود ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے یا نہیں۔ آئین کو پامال کیا گیا، سیٹ بچانے کے لیے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو فیصلہ کیا تھا، حکومت نے اسے قبول نہیں کیا۔

پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “اگر 20،000 یا 100000 لوگ بھی سڑکوں پر نکل آئیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،” انہوں نے مزید کہا کہ “پی ٹی آئی کو 2014 سے دھرنے دینے کی عادت ہو گئی ہے لیکن جس طرح وہ اس میں ریاستی مشینری کا استعمال غیر قانونی ہے۔
شہباز حکومت نے مقروض پاکستان کے 2 ارب 70 کروڑ روپے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے میں جھونک دیئے

یہ بھی پڑھیں