راولپنڈی(نیوز ڈیسک)امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے اعلان کیا ہے کہ کل تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) نے 26 نومبر 2024 (کل) کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں، جو موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ راولپنڈی کے دیگر تحصیلوں جیسے کہ گوجر خان، مری، کہوٹہ، کلر سیداں، کوٹلی ستیاں اور واہ/ٹیکسلا میں امتحانات اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
مزیدپڑھیں:راستوں کی بندش: راولپنڈی اسلام آباد میں پیٹرول اور ڈیزل کے اسٹاکس ختم ہونے کا خدشہ

