Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

دبئی،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی دبئی میں عالمی خواتین کے فورم میں شرکت

دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان کی خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے 26 کو دبئی میں منعقد ہونے والے عالمی خواتین کے فورم میں شرکت کی, فورم کا اہتمام دبئی ویمن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

فورم کے افتتاحی اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، ترکیہ کی خاتون اول محترمہ ایمن ایردوان اور فلپائن کی خاتون اول لوئیس آرنیٹا مارکوس نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی توازن کے لیے کام کرنے والے 6000 سے زائد معززین نے شرکت کی۔

پاکستان کی خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے پینل ڈسکشن میں بھی حصہ لیا اور پاکستان میں خواتین کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔

فورم کے موقع پر، پاکستان کی خاتون اول، محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی کے چیئرپرسن اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کی رکن محترمہ شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کی۔دو روزہ فورم کے دوران محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی محترمہ کے ساتھ بات چیت کی۔ دبئی ویمن اسٹیبلشمنٹ کے بورڈ کی چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر مونا غنیم الماری سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں